سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آسکرز ایورڈ کی نامزدگیوں کا اعلان،’جوائے لینڈ‘ جگہ نہ بناسکی

لاس اینجلس (پی پی آ ئی) دنیا کے سب سے معتبر فلمی ایوارڈ ’آسکرز‘ کا میلہ 12 مارچ کو لاس اینجلس میں سجے گا۔کئی بین الاقوامی فلمی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ آسکرز ایوارڈ کی حتمی نامزدگی میں جگہ نہ بناسکی۔95 ویں سالانہ اکیڈمی ایوارڈز کے لیے مختلف شعبوں میں نامزدگیوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو رواں سال آسکرز کی انٹرنیشنل فلمز کیٹیگری میں شارٹ لسٹ کیا گیا تھا لیکن یہ فلم حتمی فہرست میں جگہ نہیں بناسکی۔اس کیٹگری میں جرمن فلم ’آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ‘، ارجنٹائن کی ’ارجنٹائن 1985‘، بیلجئیم کی ’کلوز‘، پولینڈ کی ’ای او ’اور آئرلینڈ کی ’دی کوائٹ گرل ’نامزد ہوئی ہے۔مختلف شعبوں میں نامزدگیوں کے حوالے سے سائنس فکشن فلم’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس’سب سے آگے ہے جسے 11 شعبوں میں نامزد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ’آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ‘ اور ’دی بینشیز آف انیشیرن‘ کو 9 نامزدگیاں ملی ہیں۔95 ویں ایکیڈمی ایوارڈز میں ’آر آر آر ’کے مشہور گانے ”ناتو ناتو‘’کو اوریجنل سانگ کیٹیگری میں جگہ ملی ہے۔’ناتو ناتو‘ کا مقابلہ ’ٹاپ گن،میورک ’کے ’ہولڈ مائی ہینڈ‘، ’بلیک پینتھر وکانڈا فارایور ’کے ’لفٹ می اپ ’اور ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس ’کے ’دس از لائف ’سے ہوگا۔