اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کے نو منتخب وزیر اعظم کرس ہپکنز کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرس ہپکنز کو نیوزی لینڈ کا وزیر اعظم بننے پر مبارک ہو۔وزیر اعظم ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ دونوں دوست ممالک میں تعلقات مضبوط اور وسیع کرنے کے لیے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔خیال رہے کہ نیوز لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوجانے کے بعد کرس ہپکنز کو نیا وزیر اعظم نامزد کیا گیا تھا۔
Next Post
الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے مزید 14 ارب روپے مانگ لیے
Wed Jan 25 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاق سے انتخابات کے لیے مزید 14 ارب روپے مانگ لیے، قومی اسمبلی کی 93 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 60 روز میں کروانے ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت خزانہ کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے […]
