پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی:شوکت یوسفزئی

پشاور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا کہ توقع ہے نگراں کابینہ غیرسیاسی اورغیر جانبدارہوگی نگراں کابینہ میں سیاسی جماعت کے ورکرکو شامل نہیں کرنا چاہئے۔اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صرف اپوزیشن کے نامزد لوگوں کوشامل کرنا افسوسناک ہے،غیرجانبداری کیلئے پی ٹی آئی نے کوئی نام نہیں دیا، نگراں وزیراعلیٰ کو متفقہ طور پر نامزد کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ نگراں کابینہ اپوزیشن لیڈرنے گورنرہاؤس میں بیٹھ کر تشکیل دی، نگراں وزیراعلی نے کس کے کہنے پرگورنرہاؤس میں مشاورت کی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نگراں کابینہ میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کو نظر انداز کرنامفاد میں نہیں، کابینہ کی تشکیل میں پی ٹی آئی سے مشاورت نہ کرنا افسوسناک ہے۔