پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

کراچی میں تیز ہواؤں کا سلسلہ 28 جنوری کی صبح تک جاری رہے گا
اسلام آ باد/کراچی(پی پی آ ئی) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ کراچی میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ظا ہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند متوقع ہے۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بالائی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، کوئٹہ سمیت زیارت، ڑوب، قلات اور کئی علاقوں کے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے پہنچ گئے، زیارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبے کا سرد ترین مقام رہا، قلات منفی 7، کوئٹہ اور ڑوب منفی 6 جبکہ بارکھان میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے شمالی اور وسطی اضلاع شدید سرد رہنے کا امکان ہے، صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔دوسری جانب کراچی میں تیز ہواؤں کاسلسلہ جمعرات کی دوپہر سے ہفتے کی صبح تک جاری رہے گا، ہوامیں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے سردی زیادہ محسوس ہوگی، ہفتے کی صبح یا شام تک تیز ہواؤں کا سلسلہ رک جائے گا۔