پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مریم نواز وطن واپسی شہر کو استقبالیہ بینرز اور پوسٹرز سے سجانے کا آغاز

دبئی میں ایک روز قیام کے بعد ہفتے کی شام لاہور پہنچیں گی
لاہور(پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن کی سینیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف وطن واپسی کیلئے جمعرات 26 جنوری کو لندن سے روانہ ہوں گی، وہ لندن سے دبئی پہنچیں گی، جہاں وہ ایک روز قیام کے بعد ہفتے کی شام لاہور کیلئے روانہ ہونگی۔مریم نواز اب چیف آرگنا ئز ر کی حیثیت سے انتخابی مہم میں پیش پیش رہنے کے ساتھ پارٹی کو بھی منظم کریں گی۔مریم نواز کی وطن واپسی کیلئے ن لیگ نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، ہر ایم پی اے اور ایم این اے ایک ہزار کارکنان کو لے کر ائیر پورٹ پہنچے گا۔مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر شہر کو استقبالیہ بینرز اور پوسٹرز سے سجانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وطن واپسی پر مریم نواز لاہور ایئرپورٹ پر کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کریں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل دو بار مریم نواز کی پاکستان واپسی کا شیڈول تبدیل کیا گیا۔