اپنے ریکارڈ نہیں دیکھتا، ورلڈ کپ جیتنا ہدف ہے، بابراعظم

ڈیلس (پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے ورلڈ کپ میں اچھا پر فارم کرکے کامیابی حاصل کریں،ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ڈیلس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کا بیٹنگ آرڈرکوئی سیٹ نہیں،صورتحال کے مطابق کھیلیں گے، بدقسمتی سے صائم ایوب وہ پرفارمنس نہیں دے سکا جوکرتا ہے،شاداب خان نے مختلف مواقع پرپرفارمنس دی ہیں،امید ہے یہاں کی کنڈیشنز شاداب کو مدد کریں گی، ٹیم گیم میں شاداب سمیت ہرکھلاڑی کو سپورٹ کریں گے۔بابراعظم نے مزید کہا ٹی 20 پریکٹس اورمائنڈ سیٹ کا کھیل ہے،ہمارے کچھ کھلاڑی یہاں کھیلے ہوئے ہیں اس کا فائدہ ہوگا،میرا ایک ہی ہدف ہے اور وہ ورلڈ کپ جیتنا ہے، انفرادی اہداف بعد میں آتے ہیں، میرا فوکس اس پر ہے کہ ٹیم کو مجھ سے کیا چاہیے، اپنے ریکارڈ نہیں دیکھتا۔ہوٹل سے فاصلہ یا سہولیات پر ہم نہیں سوچ رہے، یہ بورڈ کا کام ہے،ہم نے ماضی میں بھی ایسے حالات کھیلا ہے،اب تو صرف ٹکٹ کا ہی پریشر ہے، خاص طور پر ایک میچ کا بہت پریشر ہے۔

Latest from Blog