رواں سال حج کے دوران زیادہ گرمی کی پیش گوئی

ریاض(پی پی آئی) سعودی حکومت نے کہا ہے کہ رواں سال حج کے دوران اوسط درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع کی جارہی ہے، گزشتہ سال بھی ہیٹ اسٹروک کے ہزاروں کیسز سامنے آئے تھے۔ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے سربراہ ایمن غلام نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ’اس سال حج کے دوران مکہ اور مدینہ میں اوسط درجہ حرارت میں معمول سے ڈیڑھ سے دو ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔‘محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیش گوئی کے مطابق 25 فیصد نمی، بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔موسمیات کے سربراہ نے کہا ’درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ روزانہ کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے پانی کی وافر مقدار کی ضرورت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 لاہورمیں آئندہ سال ڈھائی کروڑ پودے لگانے کا ہدف

Wed Jun 5 , 2024
لاہور(پی پی آئی) لاہور میں شجرکاری کا ٹارگٹ پانچ گنا اور سالانہ ہدف دس لاکھ سے بڑھا کر پچاس لاکھ کر دیا گیا،آئندہ سال ڈھائی کروڑ سے زائد پودے لگانے کے لیے نرسریوں میں تیاری جاری ہے۔لاہورمیں بڑھتی فضائی آلودگی اورہیٹ ویوکے پیش نظر پی ایچ اے نے بڑا فیصلہ کیا ہے،ڈی جی پی ایچ اے کے مطابق سالانہ شجرکاری […]