پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلدیاتی انتخابات کا معاملہ پوری دنیا کے سامنے لائیں گے:حافظ نعیم

کرا چی(پی پی آ ئی) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا معاملہ پوری دنیا کے سامنے لائیں گے الیکشن میں ریٹرننگ آفیسر (آراو) اور ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر(ڈی آراو) بہت اہم ہوتے ہیں اور ان کے ذریعے دھاندلی کی گئی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سوا کوئی الیکشن نہیں چاہتا تھا انتخابات کے انعقاد پرالیکشن کمیشن کے مشکور ہیں، الیکشن میں آراو اور ڈی آراو بہت اہم ہوتے ہیں اور ان کے ذریعے دھاندلی کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری 6 نشستیں ہتھیانے کی کوشش کی جارہی تھی کل ہماری درخواستوں پرسماعت ہوئی اور ہمیں انتخابی نتائج کی درستگی کی یقین کروائی گئی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی جبکہ شہرکی ترقی کیلئے اتفاق رائیبہت ضروری ہے۔