پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاست کرنے کیلئے زیر کا جگر چاہیے: عابد شیر علی

پی ٹی آ ئی والوں نے کچھ دیکھا ہی نہیں پھر بھی آسمان سر پر اٹھایا ہوا ہے
لاہور(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عا بد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑے بڑے سیاست دان گرفتاریاں دیکھتے آئے ہیں لیکن چیخنے چلانے کا اعزاز صرف تحریک انصاف کو ملا ہے۔ ابھی تو کچھ دیکھا ہی نہیں پھر بھی آسمان سر پر اٹھایا ہوا ہے۔ سیاست کرنے کے لیے زیر کا جگر چاہیے، یہ بونوں اور ہیجڑوں کے بس کی بات نہیں۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں عابد شیر نے کہا ہے کہ قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہوتا ہے اور جمہوری ملکوں میں یہی ہونا بھی چاہیے، لیگل گراؤنڈز پر جس کی بھی گرفتاری ہو اس کے ساتھ رعایت نہیں ہو سکتی، قانون چہرے نہیں دیکھتا، ریاست کو للکارنے پر ضابطے کے مطابق جو بھی کارروائی بنتی ہے وہی ہوگی، کوئی مقدس گائے نہیں۔