پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مائیک پومپیو کا بیان ایک شخص کا مؤقف ہے،حقیقت نہیں: دفتر خارجہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کے سابق سیکریٹری خارجہ کا پاک بھارت جوہری جنگ سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے، پاکستان نے ہمیشہ صبر اور ذمہ دار ملک کا کردار ادا کیا ہے۔دفتر خارجہ میں ہونے والی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے اطلاعات سامنے آنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فالس فلیگ آپریشنز کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا، ماضی میں بھی بھارت فالس فلیگ آپریشن کر چکا ہے، جب کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے بھارتی مظالم سے پردہ اٹھانے پر بی بی سی دستاویزی فلم پر بھارتی ردعمل آزادی اظہار پر قدغن ہے۔ گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران پاکستان کے مؤقف کی تائید کی گئی ہے۔سابق امریکی خارجہ مائیک پومپیو کی جانب پاک بھارت جوہری جنگ کے بیان پر دفتر خارجہ نے کہا مائیک پومپیو کی کتاب ایک شخص کا مؤقف ہے، عالمی برادری جانتی ہے پاکستان نے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔