ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ

مظفر آباد، دیگر شہروں میں بھارت مخالف مظاہرے، ریلیاں بھارت کے خلاف نعرے
اسلام آ باد/مظفر آباد(پی پی آ ئی)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیر میڈیا کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزا د جموں وکشمیر شاخ کے رہنماؤں کے علاوہ آزاد کشمیر کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے سیاہ جھنڈے اور بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف اور بھارتی قبضے سے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ جمہوریت عوامی رائے کے احترام کا نام ہے لیکن بھارت نے کبھی بھی رائے عامہ کا احترام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ اس نے کشمیری عوام کی مرضی کیخلاف جموں و کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر،غلام محمد صفی،محمد فاروق رحمانی، حسن البنا، ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، عبدالرشید ترابی، سردار عنایت اللہ، سلیم ہارون، امتیاز وانی سمیت دیگر رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔مظاہرے کے اختتام پر بھارت مخالف ریلی بھی نکالی گئی۔