پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوری آباد پاور ریفرنس: وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگرملزمان کیخلاف بریت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کرتے ہوئے کہا کہ بریت کی درخواستوں پرمحفوظ شدہ فیصلہ 15 فروری کو سنایا جائے گا۔عدالت میں وزیراعلی سندھ مراد علی کی جانب سے حاضری سیاستثنا کی درخواست دائر کی گئی تھی ریفرنس خارج کرنا اور بریت کی درخواستوں پر نیب کی مخالفت ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق ریفرنس واپس نیب کو نہیں بھیجا جا سکتا جبکہ ملزمان کے وکلا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ اس ریفرنس پر لاگو نہیں ہوتا۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔