پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اسلام آباد پولیس کو ایک ماہ میں تبادلوں کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کیخلاف کیس میں اسلام آباد پولیس کو ایک ماہ میں تبادلوں کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ میں پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی حکومت نے پولیس تبادلوں کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی،سپریم کورٹ نے اسلام آباد پولیس کو تقرری وتبادلوں کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے پوسٹنگ اور تعیناتیوں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، صوبوں سمیت اسلام آباد پولیس بھی آرڈر 2002 پر عملدرآمد یقینی بنائیں،صوبے، اسلام آباد پولیس مقدمات کی تحقیقات کے معیار کو بہتر بنائے،پولیس کی غیر معیاری تحقیقات سے عدالتوں کو مقدمات کے فیصلے میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے،کریمنل کیسز کی تحقیقات میں تجربہ کار، ماہر افسران کو تعینات کیاجائے۔جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیاکہ نیشنل پولیس کارڈ کا آخری اجلاس کب ہوا تھا؟ صوبوں میں پولیس بورڈ کے اجلاس نہ ہونے سے انویسٹی گیشن متاثر ہو رہی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی تمام رپورٹس میں فنڈزنہ ملنے کا مسئلہ بتایا گیا،پولیس کو تفتیش و تحقیقات کیلئے گاڑیاں تک دستیاب نہیں ہوتی ہیں،پولیس کو جاری ہونیوالے فنڈزسے متعلق عدالت کو آگاہ کریں۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے اسلام آباد پولیس کو ایک ماہ میں تبادلوں کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔