لاہور ہائیکورٹ نے برطرف لاء افسران کی بحالی کا حکم دے دیا

20 افسران میں 10 ایڈیشنل اور 10اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شامل
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے نگران حکومت کی جانب سے لاء افسران کی برطرفی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے تمام افسران کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے کا اطلاق درخواست گزاروں کی حد تک ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق نگراں حکومت کی جانب سے پنجاب بھر کے 20 برطرف لاء افسران میں 10 ایڈیشنل اور 10اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شامل ہیں۔عدالت نے حکومت پنجاب کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی عدالتی معاونت کیلئے طلب کرلئے گئے۔

Next Post

سینئر صحافی شارق مہر کے چھوٹے بھائی زاہد مہر انتقال کر گئے

Wed Jan 25 , 2023
کراچی (پی پی آئی)اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی شارق مہر کے چھوٹے بھائی زاہد مہر خالق حقیقی سے جا ملے،پی پی آئی کے مطابق صحافتی تنظیموں اور مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے ان سے تعزیت کی ہے۔ شارق مہر سے تعزیت […]