ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

2سو ارب روپے کا منی بجٹ لانے کیلئے آرڈیننس تیار

اسلام آباد (پی پی آئی)ملک میں دو سو ارب روپے کا منی بجٹ لانے کے لیے آرڈیننس تیار کر لیا گیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے دو سو ارب روپے کا منی بجٹ لانے کے لیے آرڈیننس تیار کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے سو ارب روپے کی فلڈ لیوی عائد کی جائے گی جبکہ سو ارب روپے کے ودہولڈنگ ٹیکس و دیگر اقدامات کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس میں نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے اجراء کے بعد آئی ایم ایف وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ آئی ایم ایف چاہتا ہے مشن آمد سے قبل آرڈیننس نافذ کر دیا جائے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس ریٹیل پرائس پر عائد کرنے کی تجویز ہے۔ پٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافے کا فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔