کرسچین اسٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام سندھ میں کمپوزٹ ہیریٹیج اور امن سازی پر 2 روزہ تربیتی پروگرام منعقد

سندھ بھر میں 25 سے زائد ہیٹ ریلیف کیمپ قائم ،ٹھنڈا پانی، او آر ایس، شربت، اور ابتدائی طبی امداد کا انتظام

بیرونی قرضوں کے مسئلے پر فوری طور پر قومی سیاسی مکالمہ شروع کیا جائے:پی ڈی پی

ڈپلومیسی، سیکورٹی-معرکہ حق میں کامیابی سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا، سردار مسعود

کراچی کلفٹن غازی مزار کے قریب سے ملنے والی نعش اسپتال منتقل

شہید بینظیر آباد میں پولیس کی چشم پوشی کے باعث منشیات کا دھندا بلا خوف و خطر جاری

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فواد چوہدری کا بیان کسی ایک بندے کا بیان نہیں، ایک گروپ کا بیان ہے:الیکشن کمیشن

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)الیکشن کمیشن نے وکیل نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کا بیان کسی ایک بندے کا بیان نہیں، ایک گروپ کا بیان ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کیخلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں فواد چودھری کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جمعہ کے روز کمرہ عدالت پہنچا دیا گیا۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر کہا کہ وہ سینئر سیاستدان ہیں لیکن قانون سے بڑھ کر کوئی نہیں۔ ’فواد چوہدری کے گھر کی تلاشی لینا ضروری ہے کیونکہ فواد چودھری کے گھر سے لیپ ٹاپ اور موبائل ان کی موجودگی میں حاصل کرنا ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ ’فواد چوہدری کے بیان میں دیگر افراد بھی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ہی نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کے اعلیٰ عہدیداران کے خلاف مہم چل رہی ہے۔ ’ڈسچارج کی استدعا گذشتہ پیشی پر ڈیوٹی میجسٹریٹ نے مسترد کردی تھی، اْنھوں نے کہا کہ عدالت کے سامنے تمام شہری برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’فواد چوہدری کا بیان ریکارڈ پر موجود ہے اور انھوں نے اپنی تقریر کا اقرار بھی کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم نے ’حکومت کے خلاف الزامات لگائے۔