جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت

لندن(پی پی آ ئی)برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق برطانوی اراکان پارلیمنٹ نے اس حمایت کا اعلان گزشتہ روز لندن میں پارلیمنٹ ہاؤس میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا انہوں نے معصوم کشمیریوں کی نسل کشی بندکرانے کا بھی مطالبہ کیا۔ برطا نو ی قانون سازوں نے آزادکشمیر کے صدر کو اپنی حمایت کایقین دلاتے ہوئے کشمیر کامسئلہ ہر فورم پراٹھانے کا وعدہ کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ حکومتی سطح پر بھی کشمیریوں کی آواز اٹھائیں گے۔