ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیخ رشید نے بھی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کو چیلنج کر دیا

محسن نقوی کے ہوتے ہوئے پنجاب میں صاف و شفاف الیکشن ممکن نہیں‘: شیخ رشید
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بھی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں شیخ رشید کا موقف ہے کہ ’محسن نقوی اپوزیشن مخالف اور حکومتی مددگار کے طور پر سامنے آئے۔ محسن نقوی پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے آپریشن کے اہم کردار ہیں۔شیخ رشید نے سردار عبد الرازق ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی، درخواست میں محسن نقوی کی تقرری کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی۔درخواست میں شیخ رشید نے موقف اپنایا کہ محسن نقوی اپوزیشن مخالف اور حکومتی مددگار کے طور پر سامنے آئے، وہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے آپریشن کے اہم کردار ہیں، ان کی موجودگی میں پنجاب میں صاف اور شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے۔درخواست میں وفاقی سیکرٹری قانون، محسن نقوی، سیکرٹری قانون پنجاب اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔