ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گرین لائن ٹرین کی بنیاد نواز شریف نے رکھی تھی

۱ور چینی کمپنی نے گرین لائن کیلئے کام کیا: شہباز شریف
اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے گرین لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن ٹرین کی بنیاد نواز شریف نے رکھی تھی اور چینی کمپنی نے گرین لائن کے لیے کام کیا۔ گرین لائن پراجیکٹ ماضی کے دیگر منصوبوں کی طرح دم توڑ گئے تھے لیکن آج گرین لائن ٹرین میں سہولیات کا جائزہ لیا جہاں ٹرین میں جدید سہولتیں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کا دورہ کیا تو قیادت نے گرم جوشی سے استقبال کیا اور گزشتہ 4 سال میں ملک کے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچا تاہم اب برف پگھل رہی ہے اور ہم حالات کو بہتری کی جانب لے کر جا رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ آج ملک اس دوراہے پر کھڑا ہے کہ ہم ایک ایک پائی بچا رہے ہیں اور قومیں وہی آگے بڑھتی ہیں جو مشکلات کو عبور کرتی ہے۔ امپورٹ میں کس کو فوقیت ہونی چاہیے ہم نے اس کی فہرست بنائی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اداروں کو آوٹ سورس کرنا ہو گا۔ ہمیں مشکل حالات میں حکومت ملی تاہم اتحادی حکومت ملک کو اس مشکل سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے اور مجھے یقین ہے ہم ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج ریلوے کو مشکلات کا سامنا ہے اور ریلوے سمیت دیگر ادارے الزامات کا شکار ہوئے۔