بھارت کے منفی رویئے کے باوجود پاکستان امن کی راہ پر چلتا رہے گا، حنا ربانی کھر

پاکستان کا مؤقف بی بی سی کی ڈاکومنٹری سے سامنے آرہا ہے جومودی سے متعلق ثبوت ہے
پاک بھارت بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں ہو رہی، اگر بیک ڈور ڈپلومیسی نتیجہ خیز ہو تو ہونی چاہیے
اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر مملکت برائے خارجہحنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت کے منفی رویئے کے باوجود پاکستان امن کی راہ پر چلتا رہے گا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتیوں کو مکمل مذہبی تحفظ حاصل ہے جبکہ بھارت میں اقلیتیوں کے ساتھ بہت برا سلوک ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں خون نہیں بہانا چاہتے ہیں اور احوالے سے ہماری پالیسی بہت واضح ہے کہ ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ہم سرحدوں پر کشیدگی کے حق میں ہرگز نہیں، ہم نہیں چاہتے کہ سرحدوں پر کشیدگی سے دونوں سائیڈ پر لاشیں گریں۔وزیر مملکت برائے خارجہ نے کہا کہ ہمیں سیاست کی بجائے ریاستی پالیسی کو اپنانا ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف بی بی سی کی ڈاکومنٹری کے ذریعے سب کے سامنے آرہا ہے اور مودی سے متعلق بی بی سی کی ڈاکومینٹری ثبوت ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں ہو رہی ہے اور اگر بیک ڈور ڈپلومیسی نتیجہ خیز ہو تو ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ دور بھارت سے بیک ڈور ڈپلومیسی ہو رہی تھی اور بیک ڈور ڈپلومیسی کا اس وقت کی حکومت کو علم تھا کہ نہیں اسکا مجھے نہیں پتا۔

Next Post

گلے سڑے نظام کو اکھاڑنے کیلئے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، شہزاد وسیم

Thu Jan 26 , 2023
تاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا، اقلیت کواکثریت پر مسلط کرنے کے نتائج کبھی اچھے نہیں نکلتے راؤ انوار وکٹری کانشان بنا کر عدالتوں سے نکلتے ہیں،فواد کوکپڑا ڈال کر پیش کیا جاتا ہے اسلام آباد (پی پی آئی)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ عمران خان نے […]