محتسب سندھ کی مداخلت پر9سال بعدمرحومہ بیوی کی کمیوٹیڈ پینشن شوہر کو جاری

کراچی (پی پی آئی)محتسب اعلیٰ سندھ اعجاز علی خان کے حکم پر مرحومہ بیوی کی کمیوٹیڈ پینشن نو سال بعد اس کے شوہر کو جاری کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق درخواست گزار منور حسن نے محتسب سندھ کو اپنی درخواست میں بتایاکہ اس کی بیوی جو بحیثیت اسکول ٹیچر 29/ دسمبر 1995ء ? کو ملازمت سے ریٹائر ہوئی اور 02/ جون 2011ء کو اس کا انتقال ہو گیا۔ قانون کے مطابق بیوہ کی پینشن شوہر کو جاری کر دی گئی لیکن کمیوٹیڈ پینشن کی بحالی کے لیے وہ اے جی سندھ کے دفتر کے چکر لگا رہا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ محتسب اعلیٰ نے درخواست ضروری کارروائی کے لیے منظور کرتے ہوئے اے جی سندھ سے رپورٹ طلب کی اور شکایت کنندہ کی طرف سے ضروری کاغذات کی فراہمی اور شکایت کنندہ کی تصدیق بتوسط DAO سرگودھا کے بعد اے جی سندھ نے پینشن کا کمیوٹیڈ پورشن بحال کر دی۔ بعد ازاں.626,808- روپے بقایا جات کی مَد میں بھی ادا کر دیے۔

Next Post

سپریم کورٹ بار نے فواد چوہدری کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا

Thu Jan 26 , 2023
فواد چوہدری کے ساتھ بدسلوکی اور ہتھکڑیاں لگانا توہین آمیز رویہ ہے سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کی روایت کو ختم ہونی چاہیے: بار کا اعلامیہ اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے رہنما تحریکِ انصاف فواد چوہدری کی غیرقانونی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی […]