مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسمبلیوں کی تحلیل مشکل کام تھا،آگے اوربھی مشکلات آئیں گی:حماد اظہر

ایسا نہیں ہوسکتا کہ جمہوریت کو خطرہ ہو اور ہم پنجاب میں اقتدار مزہ لوٹتے رہیں
فواد ہیرو ہے، کل اس کے چہرے پر نہیں بلکہ جمہوری نظام کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا
اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں چھوڑنا مشکل کام تھا، جانتے ہیں کہ آگے مزید مشکلات آئیں گی لیکن ایسا نہیں ہوسکتا کہ ملک میں جمہوریت کو خطرہ ہو اور ہم پنجاب میں اقتدار مزہ لوٹتے رہیں۔ اس طرح کے قدامات کی وجہ سے کئی جماعتوں کا ووٹ بینک تباہ ہوا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ فواد چوہدری ملک کا ہیرو ہے، کل فواد چوہدری کے چہرے پر نہیں بلکہ پورے جمہوری نظام کہ منہ پر کپڑا ڈالا گیا،پنجاب پولیس کی جانب سے عدالتی احکامات ماننے سے صاف انکار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، تحریک انصاف کے دور میں اس طرح کے حالات کا دور دور تک کوئی تصور بھی نہیں تھا، ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے مہنگائی کی شرح میں 10فیصد اضافہ ہوجائے گا،ملک میں پہلے ہی مہنگائی کی شرح 30فیصدتک پہنچ چکی ہے جوآئندہ چند روز میں 40فیصد تک پہنچ جائے گی۔