آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الوداعی خطاب کے دوران ثانیہ مرزا کی آنکھوں میں آنسو

شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس کو گڈ بائے کہتے ہوئے جذباتی ہو گئیں
میلبورن (پی پی آئی)ثانیہ مرزا اپنے ساتھی روہن بوپنا کے ہمراہ آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز فائنل ہار گئی ہیں، بھارتی جوڑی کو فائنل میں برازیلین جوڑی سے 6-7 اور 2-6 سے شکست ہوئی، جس کے بعد الوداعی خطاب کے دوران ثانیہ مرزا کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔پی پی آئی کے مطابق دوران گفتگو ثانیہ مرزا نے رک کر آنکھوں سے آنسو صاف کیے اور کہا کہ میرا پروفیشنل کیرئیر میلبورن سے شروع ہوا، کیرئیر ختم کرنے کے لیے اس سے اچھے ارینا کا سوچ بھی نہیں سکتی، واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ویمن ٹینسویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا تھا کہ میں آئندہ ماہ دبئی کے ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گی۔