آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق بیان پر ان کے اہل خانہ سے پرویز الٰہی کی معذرت

فواد کے بھائی فیصل سے ٹیلیفون پراظہار افسوس
لاہور(پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق بیان پر ان کے اہل خانہ سے معذرت کر لی ہے۔پی پی آئی کے مطابقچوہدری پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو ٹیلیفون کیا اور آڈیو لیک میں فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق سامنے آنے والے بیان پر معذرت کی اور کہا کہ فواد چوہدری اور ان کے خاندان سے برسوں پر محیط احترام و عقیدت کا رشتہ ہے،، کل کے نادانستہ بیان سے فواد چوہدری اور اہلخانہ کے جذبات مجروح ہوئے، جس کا مجھے افسوس ہے، فواد کی گرفتاری، جھوٹے پرچے کا اندراج سفاکیت، نہایت قابل مذمت ہے،اپنے بیان پر معذرت خواہ، فواد اور اہلخانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتاہوں۔فیصل چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری صاحب معذرت کرنا آپ کا بڑا پن ہے، آپ ہمیں شرمندہ کر رہے ہیں، آپ بڑے ہیں، میں اور میرا خاندان آپ کو اپنا بزرگ سمجھتے ہیں اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،، ہم بطور خاندان آپ کے اور آپ کے اہل خانہ کی دائم سلامتی کیلئے دعاگو ہیں۔