کرا چی(پی پی آ ئی) کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے گلشن معمار میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی اعلی اقسام کے مختلف برانڈ کی غیر ملکی شراب برآمد کرلی۔کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ جب کہ برآمد شدہ شراب اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کے گودام منتقل کردی گئی ہے۔
Next Post
اوگرا نظر انداز، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں وزارت خزانہ نے خود بڑھائیں
Sun Jan 29 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے میں وزارت خزانہ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو نظر انداز کرتے ہوئے خود ہی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا۔ذرائع کے مطابق اوگرا سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری طلب نہیں کی گئی، […]
