اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد، راولپنڈی کشمیر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی کشمیر اور گردونواح میں زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کیمطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 150کلومیٹر زیر زمین تھی۔زلزلہ پیما مرکز کیمطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بیلٹ پر موجود شمالی اور بالائی علاقوں تک ممکنہ طور پر محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Next Post

بلاول بھٹو اگلے دو 2 ماہ میں امریکہ کے 3 دورے کریں گے

Sun Jan 29 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو آئندہ دو ماہ کے دوران امریکہ کے 3 دورے کریں گے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو 7 فروری کو امریکن کونسل آف چرچز کے دعائیہ ناشتے میں شرکت کریں گے، دعائیہ ناشتے میں امریکی صدر جو بائیڈن بھی […]