ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

“آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر “

شعیب ملک کا اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ پر خصوصی پیغام
ثانیہکیریئر کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ فروری میں دبئی میں کھیلیں گی
کراچی (پی پی آئی)شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ٹینس سے ریٹائرمنٹ پر خصوصی پیغام جاری کردیا۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کی تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ کھیل کے میدان میں خواتین کے لیے ایک بہت بڑی امید ہیں، آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے۔ شعیب ملک نے مزید لکھا کہ آپ بہت لوگوں کے لیے ایک انسپیریشن ہیں، آپ اسی طرح مضبوط رہیں، ناقابل یقین کیریئر پر ڈھیروں مبارکباد۔گزشتہ روز آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں شکست کے بعدمیچ کے اختتام پر گفتگو کے دوران ثانیہ مرزا کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔ثانیہ مرزا کیریئر کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ فروری میں دبئی میں کھیلیں گی۔