ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فواد کو رہا کروا لیں گے، مخالفین کے لیے اکیلی کافی ہوں، حبا چوہدری

کبھی ایک کبھی دوسری کورٹ بھیج رہے ہیں, لیگل ٹیم اچھے سے دیکھ رہی ہے
مجھے ذہنی ٹارچر کیا گیا، حوصلے بلند ہیں ڈرنے والے نہیں: اہلیہ فواد چوہدری
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور پولیس تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس کو ڈیلے کیا جارہا ہے جبکہ تمام وکلاء اور تمام فیملی ممبرز یہاں موجود ہے تو میری درخواست ہے کہ اس کیس کا فیصلہ جلد سے جلد کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کبھی ایک کورٹ کبھی دوسری کورٹ بھیج رہے ہیں لیکن ہماری لیگل ٹیم اس کو بہت اچھے سے دیکھ رہی ہے۔اس موقع پر انہیں نے پی ٹی ا?ئی کے تمام کارکنان سے درخواست کی کہ فواد چوہدری کے استقبال کے لئے ایف 8 کچہری پہنچیں۔اس سے قبل اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کی اہلیہ حبا نے کہا کہ میڈیا کی دل سے شکر گزار ہوں، پرویزالہیٰ نے ہم سے فون پر معذرت کرلی ہے۔حبا چوہدری نے مزید کہا کہ مجھے شدید ذہنی ٹارچر کیا گیا، ہمارے حوصلے بلند ہیں ڈرنے والے نہیں، ہم ادھر ہی ہیں فواد چوہدری کو رہا کروا لیں گے، مخالفین کے لیے میں اکیلی کافی ہوں۔