پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کمانڈر کینیا نیوی میجر جنرل جیمسن لانگریو متائی کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) کمانڈر کینیا نیوی میجر جنرل جیمسن لانگریو متائی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا، پاک بحریہ کے چاقو چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آ ف آنر پیش کیا۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے سربراہان کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، معزز مہمان کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا کہ معزز مہمان نے یادگار شہداپر پھولوں کی چادر چڑھائی، نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے معزز مہمان کا تعارف بھی کروایا گیا۔