پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چینی سفارت خانے کی پشاور میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)چین کے سفارتخانے نے پشاور میں گزشتہ روز پولیس لائن کی مسجد پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔چین کے سفارت خانے نے اپنے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ’چینی سفارت خانہ پشاور میں مسجد پر کیے جانے والے دہشت گرد حملے پراپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتا ہے۔چین کے سفارت خانے نے حملے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لیے دلی رنج کا اظہار کیا ہے۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’سفارت خانہ اس سانحے میں زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ان کے غم میں برابر کا شریک ہے اوران سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔