سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انتہا پسندی اور دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں: سعودی عرب

اسلام آ باد(پی پی آئی) پاکستان کے قریبی دوست ملک سعودی عرب نے بھی پشاور میں پولیس لائن دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندی اور دہشت گرد کارروائیوں کے خلاف سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ’سعودی عرب پاکستان میں پشاور کی ایک مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔‘سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے، پْر امن لوگوں کو دھمکانے اور بے گناہوں کا خون بہانے جیسی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات کی تاکید کی ہے کہ’ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی خواہ اس کے مقاصد و محرکات کچھ بھی ہوں، ان کے خلاف سعودی عرب برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں متاثرین کے اہلِ خانہ اور پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں بھی دی ہیں۔