خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت ہمیں پکڑنے کے بجائے دہشتگردوں کو پکڑے:پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پر وزی الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت ہمیں پکڑنے کے بجائے دہشتگردوں کو پکڑے، نگران حکومت اپنا مینڈیٹ بھول گئی ہے، ان کا مینڈیٹ صاف اور شفاف الیکشن کروانا ہے۔اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کسی کے گھر پر ریڈ نہیں کر رہی، وہ اپنے مخالفین کی دل آزاری نہیں کر رہے، آپ دیکھیں گے ان کے خلاف کس طرح سارا گجرات باہر نکلتا ہے، حکومت ہمیں پکڑنے کے بجائے دہشتگردوں کو پکڑے، یہ یہاں اپنی دشمنیاں نکالنے کے لئے موجود نہیں ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو سرخاب کے پر لگ گئے ہیں اور یہ پکڑے نہیں جائیں گے، ان کا بھی احتسا ب بہت جلد ہوگا، یہ کام ہی سارا غلط کر رہے ہیں، ہمیں اپنی عدلیہ پر پورا یقین ہے، ان کو عدالتوں سے سزا دلوائیں گے، یہ غیر قانونی حرکتیں کر رہے ہیں، ہم تمام ریکارڈ اکٹھا کر رہے ہیں، ساری وکلاتنظیمیں بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہیں، یہ جو لوگوں کو تنگ کرتے ہیں، اب باری ان کی ہے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ ان کو الیکشن میں اپنی موت نظر آ رہی ہے، ہمارے ملازمین کو دھمکیاں دیتے رہے اور تلاشیاں لیتے رہے ہیں، جو ان کو چلانے والے حکمران ہیں اب ان کی باری ہے، یہ چھاپہ اس لئے مار رہے ہیں کہ یہ چاہتے ہیں ہم الیکشن نہ لڑیں، ہم لوگوں کے لئے کام کرنا نہیں چھوڑیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کورٹ میں جائیں گے تو پھر ان کا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا، ہمیں چھاپے سے پہلے کچھ نہیں بتایا گیا، ہم ان کو کٹہرے میں لائیں گے، ان کے خلاف قانونی و عدالتی کارروائی ہوگی۔