پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران، فواد، اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی

اسلام آ باد(پی پی آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں معاون وکیل نے کہا کہ آئندہ سماعت تک شو کاز نوٹس کا جواب جمع کروا دیں گے جس کے بعد مزید سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔عمران خان، فواد چودھری اور اسدعمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر اور وکیل انور منصور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ممبر نثار درانی نے کہا کہ آپ شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروائیں جس پر وکیل اسد عمر نے کہا کہ میں مصروف تھا، جواب جمع کروانے کے لئے 4 دن کا وقت دیا جائے۔معاون وکیل نے کہا کہ اسد عمر، عمران خان اور فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری راستے میں ہیں، آئندہ سماعت پر اعتراضات پر دلائل دوں گا، اس پر ممبر بلوچستان نے کہا کہ آئندہ سماعت پر تو فرد جرم عائد کریں گے۔وکیل اسد عمر نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ پہلے اعتراضات پر فیصلہ کریں، بیرون ملک جا رہا ہوں، واپسی پر دلائل دوں گا۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی۔