کورنگی میں ٹرسٹ کے مقام پر ایک کثیرالمقاصد ٹینس کورٹ قائم ہوگا

پنگریو واجبات سے محروم سرکاری عملہ کا احتجاج ، غیر ادا شدہ تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ

کراچی ڈیفنس سوسائٹی بخاری سگنل کے قریب ڈالا فٹ پاتھ پر چڑھنے سے باپ جاں بحق ، بیٹا زخمی

جھنگ میں بارش کے باعث نکاسی آب کیلئے ٹیمیں فیلڈ میں الرٹ

ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفد کا رولپنڈی میں انسداد منشیات فورس ہیڈکوارٹرز کا دورہ

وزیر خزانہ کی یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے نمائندوں سے واشنگٹن میں ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پشاور دھماکہ،وزیر اعلی گلگت بلتستان کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت

پشاور(پی پی آئی)وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کرکے دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ہسپتال میں زیر علاج پشاور پولیس لائنز دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور اس اندوہناک واقعے میں زخمی افراد کے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔اس موقع پر وزیراعلی خالد خورشید کے ہمراہ صوبائی وزرابھی موجود تھے۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کی پولیس لائن مسجد میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 101 ہو گئی ہے جبکہ 49 زخمی افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر عاصم کے مطابق اب تک 101 افراد کی لاشیں ہسپتال لائی جا چکی ہیں جبکہ اس وقت بم دھماکے کے 49 زخمی افراد زیر علاج ہیں۔ڈاکٹر عاصم کے مطابق زیر علاج افراد میں سے سات افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زیادہ تر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔