ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں مہنگائی 32 فیصد سے تجاوز کرگئی

ایک ماہ کے دوران گندم 16.47 اور چاول 14 فہصد مہنگے ہوگئے
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ادارہ شماریات کے مطابق ملک کے دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 32.3 فیصد تک جاپہنچی ہے۔ادارہ شماریات نے جنوری 2023 میں مہنگائی اور اشیائے خورو نوش کی قیمتوں سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے جنوری میں مہنگائی 24 سے 26 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا تھا لیکن جنوری 2023 میں مہنگائی کی سالانہ 2.90 فیصد بڑھ کر 27.55 فیصد تک پہنچ گئی جب کہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 3.6 ف?صد اضافے سے 32.3 ف?صد ہو گئی۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ماہ میں برائلر مرغی 24.62 فیصد جب کہ گندم 16.47 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔ اسی طرح چاول 14 فیصد اور گندم کا آٹا 13.23 فیصد مہنگا ہوا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پیاز 9.74 فیصد، بیکری اشیاء 5.43 فیصد، پھل 5 فیصد، انڈے 4.36 فیصد اور دالیں 4 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔جنوری 2023 میں ٹماٹر، آلو، گھی، چینی، کوکنگ آئل، سبزیاں اور گْڑ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔