عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا

شیخ رشید کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔اسلام آباد پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو گرفتارکرلیا، اور ان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو ان کی بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کی رہائش گاہ سے رات گئے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد ان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور انہیں تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا۔شیخ رشید کے خلاف پیپلز پارٹی راولپنڈی کے نائب صدر راجہ عنایت کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے ہے شیخ رشید نے سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگایا ہے، جس سے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے مابین تصادم کا خطرہ ہے اور اس سازش سے ملک کا امن بھی خراب ہوسکتا ہے۔راجہ عنایت نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ شیخ رشید اپنے بیان کے ذریعے سابق صدر آصف زرداری کو بدنام کررہے ہیں، اور ایسا کرکے وہ سابق صدر اور ان کے خاندان کے لئے خطرہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

Next Post

تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے دنیا اپنا کردار ادا نہیں کر رہی ہے: صدر آزاد کشمیر

Thu Feb 2 , 2023
واشنگٹن(پی پی آ ئی) آزاد جموں و کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کر رہی ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یہ بات واشنگٹن میں […]