لاہور(پی پی آئی) صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض کو وفاقی تحقیقاتی ادار ے نے لاہور سے گرفتار کر لیاہے۔ عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران ریاض کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا۔عمران ریاض کے وکیل اشفاق نے بتایا کہ ان کے کلائنٹ کو علامہ اقبال ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل کی جانب سے حراست میں لیا گیاہے۔وکلاکا کہنا ہے کہ عمران ریاض کے خلاف مقدمے کی تفصیل سامنے نہیں آ سکی ہے، اْن کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی گرفتاری خلاف قانون ہے، عدالتی فورم پر مقابلہ کریں گے۔قبل ازیں یہ اطلاعات زیر گردش تھیں کہ عمران ریاض خان گزشتہ شب بیرون ملک جانے کے لیے لاہور ائرپورٹ پہنچے تھے جہاں انہیں بورڈنگ سے روک دیا گیا۔
Next Post
شیخ رشید کیخلاف مقدمے میں 3 دفعات شامل
Thu Feb 2 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف مقدمے میں 3 دفعات شامل کی گئی ہیں جن میں سے 2 دفعات ناقابل ضمانت ہیں، آبپارہ میں درج مقدمے میں بغاوت پر اکسانے کی دفعہ میں 5 سال جبکہ اشتعال انگیزی کی دفعہ میں 7 سال […]
