باہمی تعاون اوراشتراک سے دونوں ملکوں کی ایوی ایشن انڈسٹری کو فائدہ ہوگا: سعد فیق
اسلام آ باد(پی پی آئی) وفاقی وزیرایوی ایشن خواجہ سعدرفیق سے متحدہ عرب امارات کے وفد نے ملاقات کی اور مہمانان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہو ئے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے متحدہ عرب امارات کیساتھ برادرانہ اورتاریخی تعلقات ہیں،دونوں ممالک نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کیساتھ ہمیشہ تعاون کیا،ایوی ایشن کی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال۔ سعد رفیق نے کہا کہ ایوی ایشن کی ترقی کیلئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،ایوی ایشن معاشی ترقی میں اہم کرداراداکرنیوالا ادارہ ہے،باہمی تعاون اوراشتراک سے دونوں ملکوں کی ایوی ایشن انڈسٹری کو فائدہ ہوگا،مشتر کہ کوششوں سے پاکستان اور یوایای ایوی ایشن میں ترقی کویقینی بناسکتے ہیں۔
