سری نگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر،جموں قومی شاہراہ کو ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بحال کردیا گیا۔کشمیر میڈیا کے مطابقرام بن اور بانہال کے درمیان چٹا نیں کھسک آ نے اور مٹی کے تودے گر آنے کہ وجہ سے قومی شاہراہ پر30جنوری سے ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا تھا۔حکام نے بتایا کہ شاہراہ پر موجود بھاری برکم چٹانوں کو ہٹانے کے بعد ٹریفک کو بحال کیا گیا۔

Next Post

وزیراعظم شہبازشریف نے نیوکلیئر پاور پلانٹ 3 کا افتتاح کر دیا

Thu Feb 2 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے نیو کلیئر پاور پلانٹ تھری کا افتتاح کر دیا۔تٖسیلات کے مطابق جمعرات کے روز کراچی آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے نیو کلیئر پاور پلانٹ تھری کا افتتاح کیا، کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کی پیداواری صلاحیت گیارہ سو میگاواٹ […]