پاکستان کو سستی اور معیاری توانائی کی ضرورت ہے: وزیراعظم

کراچی(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے نیو کلیئر پاور پلانٹ کے،3 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلانٹ کا افتتاح میرے لئے اعزاز کی بات ہے،پاکستان کو سستے اور معیاری متبادل توانائی کے ذرائع کی ضرورت ہے، سی پیک پراجیکٹ کے تحت پاکستان میں بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، شمسی توانائی پر توجہ دی جا رہی ہے، توانائی کی مد میں 27 ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کرتے ہیں، کوئلے سے توانائی حاصل کر کے اربوں کی بچت ہو سکتی ہے۔منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی 60 ہزار میگا واٹ ہائیڈرل پاور کی صلاحیت موجود ہے، کے تھری پاور پلانٹ پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، چین اور پاکستان دو بہترین دوست ہیں، یہ دوستی گزشتہ 75 برسوں کے دوران تمام مصائب و مشکلات اور خوشیوں کے مواقع پر مزید مضبوط ہوتی گئی، دونوں ممالک کے درمیان 2015 میں نواز شریف کی قیادت میں سی پیک کا اربوں روپے کا منصوبے پر دستخط ہوئے اور آج ہزاروں میگا واٹ بجلی پاکستان میں بن رہی ہے۔ ہمیں شمسی توانائی اور پن بجلی کے منصوبے لگانے ہیں جس سے ملک ترقی کرے گا اور اربوں ڈالر کی کروڈ آل اور پٹرولیم منصوعات کی درآمدات کی بچت ہوگی، یہ وہ واحد طریقہ ہے جس کے ساتھ ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔اس موقع پر وزیر اعظم نے منصوبے پر کام کرنے والے عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں وزیر اعظم آفس میں دعوت دیکر اعزازات دیں گے۔

Next Post

پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا اقدام چیلنج

Thu Feb 2 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی نے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ دائر درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ریاض فتیانہ، نصر اللہ خان، طاہر صادق سمیت دیگر نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف […]