اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے شیخ رشید کی گرفتاری پر کہاہے کہ حکومت کاشیخ رشید کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں میڈیا ذرا ئع کے مطابق رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ شیخ رشید کیخلاف قانونی کارروائی ہورہی ہے15کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی،صرف قانون پر عمل ہوا ہے، پسلیاں تو نہیں تڑوائیں؟۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنا پولیس کا قانونی فرض ہے،قانون کے سامنے سب برابر ہیں،قانون توڑنے پر جواب تو دینا پڑے گا۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عمران نیازی نے سیاسی مخالفین اور سچ بولنے والے صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا۔
Next Post
شیخ رشید احمد اور ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کے درمیان ہتھکڑیاں لگانے پر تلخ کلامی
Thu Feb 2 , 2023
میں تمہیں دیکھ لوں گا‘ شیخ رشید کی دونوں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگانے پر ایس ایچ سے تلخ کلامی اسلام آباد(پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کے درمیان ہتھکڑیاں لگانے پر تلخ کلامی ہو گئی۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق […]
