میں تمہیں دیکھ لوں گا‘ شیخ رشید کی دونوں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگانے پر ایس ایچ سے تلخ کلامی
اسلام آباد(پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کے درمیان ہتھکڑیاں لگانے پر تلخ کلامی ہو گئی۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی،شیخ رشید نے ہتھکڑی لگانے کیلئے ایک کلائی آگے کی، ایس ایچ او نے شیخ رشید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ دونوں کلائیوں پر ہتھکڑی لگاؤں گا۔شیخ رشید نے ایس ایچ او کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں تمہیں دیکھ لوں گا،ایس ایچ او نے شیخ رشید کی دونوں کلائیوں پر ہتھکڑیاں لگا دیں۔
