ممنوعہ فنڈنگ کیس، اسلام آبا دہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل خارج کردی

اسلام آباد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل خارج کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔میڈیا ذراکے مطابق پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی،پی ٹی آئی نے درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی، 11جنوری کو محفوظ کیاگیا تھا۔ عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل خارج کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،لارجر بنچ میں چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔

Next Post

کارکنان کو سننا ہی جمہوریت ہے پورے پاکستان کے کارکنوں کے پاس جاؤں گی: مریم نواز

Thu Feb 2 , 2023
بہاولپور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ کارکنان کو سننا ہی جمہوریت ہے پورے پاکستان کے کارکنوں کے پاس جاؤں گی۔تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما مریم نواز جمعرات کے روز رانا ثنااللہ کے ہمراہ بہاولپور کا […]