شیخ رشید کی گرفتاری قابلِ مذمت، پاکستان میں فسطائیت عروج پر پہنچ چکی: شاہ محمود

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شیخ رشید کی گرفتاری انتہائی قابلِ مذمت ہے، پاکستان میں فسطائیت عروج پر پہنچ چکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معیشت تباہ، عوام بے یار و مددگار ہیں لیکن امپورٹڈ حکومت کی تمام تر توجہ سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ یاد رکھو! بہت جلد عوام ان تمام ناانصافیوں کا حساب لیں گے۔

Next Post

شیخ رشید کی گرفتاری، توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Thu Feb 2 , 2023
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری آج جمعہ کے روز سماعت کریں گے اسلام آباد(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود […]