شیخ رشید کی گرفتاری، توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری آج جمعہ کے روز سماعت کریں گے
اسلام آباد(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری آج جمعہ کے روز سماعت کریں گے، توہین عدالت کی درخواست شیخ رشید احمد کے بھتیجے راشد شفیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے گزشتہ روز شیخ رشید کو پولیس طلبی کا نوٹس معطل کیا، عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا اور انہیں رات گئے گرفتار بھی کر لیا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ پولیس نے سابق وزیر کو گرفتار کر کے عدالتی احکامات کی واضح خلاف ورزی کی۔

Next Post

عمران خان کو زہر دیا جاسکتا ہے:سابق وزیرداخلہ شیخ رشید

Thu Feb 2 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر عدالت میں عمران خان کو زہر دئے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔شیخ رشید کے خلاف اسلام آباد کی مقامی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو نااہل یا […]