عمران خان کو زہر دیا جاسکتا ہے:سابق وزیرداخلہ شیخ رشید

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر عدالت میں عمران خان کو زہر دئے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔شیخ رشید کے خلاف اسلام آباد کی مقامی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو نااہل یا جیل میں بھیجنے کے پلان بنائے جارہے ہیں، عمران خان کو زہر بھی دیا جاسکتا ہے۔دورانِ سماعت شیخ رشید نے کہا کہ جج صاحب! عدالت میں بولنے کی اجازت مانگتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بہت اسمارٹ ہوں چھوٹی بات کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ درخواست ایس ایچ او کو دینی چاہیے تھی، جب میں وزیرتھاتوایس ایس پی کے ساتھ ذاتی مسئلہ تھا، مجھے پولیس کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا، میں نے اپنے وکیل کو بھیجا۔‘ انھوں نے بتایا کہ ’پولیس مجھے گرفتار کرنا چاہتی تھی جس کے باعث مجھے بلایا گیا۔ مجھے عمران خان نے کہاکہ الیکشن مہم میں سامنے نکلوں۔ انتخابات سے قبل عمران خان کو ناہل یا جیل میں بھیجنے کا پلان کیا جارہے ہیں، میرا تجزیہ ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ’میں نے ستر لاکھ انکم ٹیکس دیا،کوئی اتنا نہیں دیتا، جب سے گرفتار کیا مجھ سے کچھ نہیں پوچھا گیا۔ میرے گھر پولیس کے آنے کی ویڈیو بھی موجود ہے۔ میرے موبائلز بھی لے لیے گئے، اداروں کے افسران میرے بھائی ہیں۔ میڈیا پر بیان دینا ایک طرح سے میری تنخواہ بھی ہے۔

Next Post

دفتر خارجہ کی فلسطینی ریاست پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

Thu Feb 2 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر شدید تشویش ہے، قرآن پاک کی […]