کبھی نشہ نہیں کیا، خانہ کعبہ کی چھت پر نماز پڑھی:شیخ رشید

اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نے کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی نشہ نہیں کیا، میں نے خانہ کعبہ کی چھت پر نماز پڑھی ہے۔ شیخ رشیدنے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو نہیں چھوڑوں گا۔ مجھے راولپنڈی کی حدود میں میرے گھر سے اسلام آباد پولیس کے 200، 400 لوگوں نے گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اشفاق وڑائچ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا خاص ٹاؤٹ ہے، پی پی آئی کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں 6 تاریخ تک ضمانت پر ہوں۔ عدالت نے 6 تاریخ کو آئی جی پنجاب کو طلب کیا ہے کہ سارے ثبوتوں کے ساتھ پیش ہوں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم میرے اوپر کون سے الزامات لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے دروازے توڑے اور مجھے گرفتار کیا جبکہ مجھے کپڑے بھی نہیں پہننے دیئے گئے۔

Next Post

امارات نے پاکستانی شہری نصیب اللہ کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا

Thu Feb 2 , 2023
دبئی/ اسلام آباد (پی پی آئی)متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہری نصیب اللہ کی حوالگی سے متعلق مطالبہ کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیاگیاہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی وزارت خارجہ سے نصیب اللہ کی حوالگی کی باضابطہ درخواست کر دی ہے، پاکستانی […]