دبئی/ اسلام آباد (پی پی آئی)متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہری نصیب اللہ کی حوالگی سے متعلق مطالبہ کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیاگیاہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی وزارت خارجہ سے نصیب اللہ کی حوالگی کی باضابطہ درخواست کر دی ہے، پاکستانی شہری یو اے ای کی عدالت سے سزا یافتہ ہے۔ متحدہ عرب امارات کی درخواست پر وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دیدی ہے، کابینہ نے اے ڈی سی جی اسلام آباد کو انکوائری آفیسر مقرر کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے، نصیب اللہ کے خلاف انکوائری مکمل ہونے پر حوالگی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
Next Post
عامر سعید راں ایڈووکیٹ کی بلاجواز گرفتاری انتشار
Thu Feb 2 , 2023
پھیلانے کی بھونڈی سازش ہے:لاہور ہائیکورٹ بار لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرسردار اکبر علی ڈوگر، سہیل شفیق چوہدری نائب صدر، ایشن، رائے عثمان احمد سیکرٹری اور رانا علی اختر خاں فنانس سیکرٹری نے عامر سعید راں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار […]
