عامر سعید راں ایڈووکیٹ کی بلاجواز گرفتاری انتشار

پھیلانے کی بھونڈی سازش ہے:لاہور ہائیکورٹ بار
لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرسردار اکبر علی ڈوگر، سہیل شفیق چوہدری نائب صدر، ایشن، رائے عثمان احمد سیکرٹری اور رانا علی اختر خاں فنانس سیکرٹری نے عامر سعید راں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی غیر آئینی، غیر قانونی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے حکومت کے اس اقدام پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معزز وکلاء صاحبان کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ وطن عزیز پہلے ہی حکومتی اقدامات کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور وکلاء صاحبان کی گرفتاریاں ملک میں انتشار اور افراتفری کو مزید بھڑکانے کی ایک سوچی سمجھی اور بھونڈی سازش ہے۔انہوں نے ارباب اختیار سے کہا ہے کہ عامر سعید راں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو فی الفور رہا کیا جائے اور اس گھناؤنی سازش میں ملوث ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

Next Post

مسلم لیگ (ق)کے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

Thu Feb 2 , 2023
لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ (ق)کے لیگل ایڈوائزر اور معروف قانون دان عامر سعید راں کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق عامر سعید کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے عامر سعید راں کی […]