شیخ رشید کو دفعات کے مطابق 7 سال قید

اور جرمانہ ہوسکتا ہے،پراسیکیوٹرجنرل کے دلائل
اسلام آباد (پی پی آئی)شیخ رشید کی گرفتاری سے متعلق میں پراسیکیوٹرجنرل عدنان نے دلائل دیتے ہوئے کہاہے کہ شیخ رشید آصف زرداری کے خاندان کیلئے خطرہ پیدا کر رہے، شیخ رشید کو دفعات کے مطابق 7 سال قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں شیخ رشید کو عدالت میں پیش کردیا گیا،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کمرہ عدالت میں وکالت نامہ پر دستخط کرد یئے، جج نے استفسار کیا کہ مجھے مقدمہ میں وہ جملہ دکھائیں جہاں دفعہ 120 لگتی ہے، پراسیکیوٹر نے کہاکہ شیخ رشید آصف زرداری کے خاندان کیلئے خطرہ پیدا کر رہے، شیخ رشید کو دفعات کے مطابق 7 سال قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے،شیخ رشید نے بیان دیا کہ آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی،پاکستان میں لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر گلے کاٹنے پر آجاتے ہیں۔

Next Post

بہاولپور میں مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران خاتون ورکر کا احتجاج

Thu Feb 2 , 2023
بہاولپور (پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی بہاولپور میں میڈیا گفتگو کے دوران ایک خاتون کارکن نے دھکے لگنے پر شور مچا دیا۔پی پی آئی کے مطابق بہاولپور میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ن لیگی رہنماؤں کی میڈیا ٹاک کے وقت […]